Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 19, 2019 09:40 pm views : 453

Location : Munich

Munich- NAB is being used to Opposition, Bilawal Bhutto
  • Urdu

میونخ، فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
جرمنی کے شہر میونخ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے  گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاسی وفاداریاں بدلنے اور پولٹیکل انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا، آپ ایک فرشتہ کو بھی چیئرمین بنادیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ادارہ ایسا ہے، وہ سسٹم ایسا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے بنایا گیا، اس قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے مفصل قانون ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن تو ہوا ہے لیکن جس قسم کے اعتراضات اٹھائے گئے وہ بھی بہت سنگین ہیں، ہمیں ان ایشوز کا ایڈریس کرنا چاہیے۔
چیرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ فریڈم آف پریس پر حملے ہورہے ہیں، فریڈم آف اسپیچ پر حملے ہورہے ہیں، انسانی حقوق جو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے وہ پاکستان میں نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بے نامی اکاونٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved