Feb 20, 2019 04:29 pm
views : 413
Location : DIG EAST Office
Karachi- Police and FIA Action in Gadap Town, Two dangerous Terrorist arrests
کراچی، پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار
کراچی پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا
کہ ضلع ملیر کی پولیس اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے گڈاپ کے علاقے میں
مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گرد فرقان
بنگلزئی عرف وعبد اللہ ولد عبدالمجید اور علی اکبر عرف حاجی ولد سورمار
خان قوم سیال کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے دو عدد نائن ایم ایم پستول، دو
عدد ہینڈ گرنیڈز اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ ملزم فرقان بنگلزئی کالعدم لشکر جھنگوی کے
عسکری ونگ کو کمانڈ کرتا تھا اور سندھ وبلوچستان کے متعدد سنگین نوعیت کے
مقدمات میں مطلوب تھا۔
عامر فاروقی نے بتایا کہ ملزم نے سیون شریف پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی
ریکی کے علاوہ پولنگ اسٹیشن مشڑقی بائی پاس کوئٹہ پر خودکش حملے کی ریکی
کی منصوبہ بندی کی ریکی کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم اکبر علی کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم
رکن ہے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرتا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش
جاری ہے۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔