پروفیسر علامہ سعید احمد اسعد کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ بھارتی سرکار نے
صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہتھکنڈے کے طور پر کرایا ہے۔ ہم بیرونی فتنوں کا
مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور اندرونی وبیرونی محاذ پر پوری قوم کی سپورٹ
فوج کو حاصل ہوگی۔
نارتھ کراچی فیضان اولیاء میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سعید احمد اسعد
کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ایک ڈرپوک فوج
ہے اور اسے ایسی فوج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی مائیں اپنے جوانوں کی
شہادت پر سجدہ شکر بجالاتی ہیں۔ جذبات کی دنیا میں ہم دین کیلئے وطن کیلئے
اپنی جان دینا اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں اس لئے بھارت حملہ کرنے سے پہلے
سو بار سوچ لے۔ جنگی اہلیت اس وقت جتنی ہماری فوج کے پاس ہے بھارتی آرمی کے
پاس وہ صلاحیتیں نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ جنگ روایتی نہیں ہوگی ہمارے
ایٹم بم جوابی وار کیلئے تیار ہیں انڈین ایٹمی مزائل جب اڑے گا ان کے مزائل
کو فضاء میں پہنچنے سے پہلے ہی اڑادیا جائے گا۔