اسلام آباد،ملک کی ترقی میں نجی اور کاروباری شعبے کا انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہوگا، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں نجی
اور کاروباری شعبے کا انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہوگا،برآمدات میں اضافہ
وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اس ضمن میں حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا
ہوگا۔
صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو غیر ملکی
سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا چاہیے،سعودی ولی عہد کا
حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا،سرمایہ کاری اور کاروباری شعبوں میں کئی
مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔
صدر
ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ نئے دور میں کاروبار کے رجحانات بھی
تبدیل ہو رہے ہیں،موجود دور میں اشیاء کی بروقت ترسیل کلیدی حیثیت اختیار
کر چکی ہے،فیشریز کے شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔
وفد
نے صدر مملکت کو بتایا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں سود مند
اور کامیاب رہیں ۔وفد کی جانب سے صدر مملکت کو ملکی ترقی میں ہر ممکن
کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔