Feb 20, 2019 09:50 pm
views : 455
Location : Different Areas
Karachi- World Social Justice Day
کراچی،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج سماجی انصاف کا عالمی دن منایا گیا
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج سماجی انصاف کا عالمی دن منایا گیا۔
معاشرے میں بیشتر طبقات ایسے ہیں جو آج بھی سماجی انصاف کی آس لگائے بیٹھے
ہوئے ہیں تاہم وہ اشرافیہ اور مقتدر طبقات کے غلبے کی وجہ سے پسے ہوئے ہیں۔
سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر معروف سماجی رہنماء وصارم برنی نے کہا
کہ آج سماجی انصاف کے دن کے حوالے سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں
ہم بہت سارے دن مناتے ہیں پر وہ ہم صرف دن مناتے ہیں، عمل ہمارے یہاں نہیں
ہوتے، ہمارے یہاں سماجی انصاف کا مطلب اور مقصد نہیں سمجھا گیا۔ صرف سماجی
انصاف پکارا اور چل دیئے۔ ایک دن میں نے خاتون وکیل سے پوچھا کہ ایف آئی
آر کا مطلب کیا ہے فوری جواب آیا مجھے نہیں پتہ تو ہمارے یہاں لوگوں کو
سماجی انصاف کا ہی نہیں پتہ اس لئے آج ہم یورپی ممالک کی مثالیں دیتے ہیں
لیکن جس دن ہمارے یہاں اس مطلب کو سمجھ لیا جائے گا تو یورپی ممالک ہماری
مثالیں دیا کریں گے۔
اس حوالے سے مددگارہیلپ لائن کے سربراہ ضیاء اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ
ہم چوبیس گھنٹے انصاف کی فراہمی اور انصافی کے کیسز کو ہینڈل کرتے ہیں، ہم
تو پورے سال یہ دن مناتے ہیں لیکن چونکہ آج سماجی انصاف کا دن ہے اس لئے
آج کا دن لوگوں کو سماجی انصاف کے حوالے سے پیغام عام کرنے کا دن ہے۔