Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 21, 2019 02:52 pm views : 434

Location : National Assembly

Islamabad- ‘Step backward for democracy’: Govt, opposition trade barbs after Durrani’s arrest
  • Urdu

اسلام آباد، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے  پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، عوام سے ووٹ لے کر آنے والوں کے لیے ہمارے دل میں احترام ہے، اسپیکر کی کرسی پر چاہے کوئی بھی بیٹھا ہو ہمارے لئے قابل احترام ہے، اسپیکر کا ایک آئینی کردار ہوتا ہے، منتخب ایوان کے اسپیکر کو گھسیٹ کر آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے آغا سراج درانی کسی چیز میں ملوث ہو لیکن یہ رویہ قابل قبول نہیں، سندھ پاکستان کا اہم صوبہ ہے، کسی اور کا کبھی احتساب نہیں ہوتا، یہ بدبختی سیاستدانوں کی ہے کہ یہ سب کوچور اچکے نظر آتے ہیں، یہ ملک ہمیں سولی پر چڑھانے کے لیے بنا ہے، اسپیکرخود کمزور ہوگا تواسمبلی کیسے چلے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست دان ایک دوسرے کو چور کہیں گے تو عوام کیا کہیں گے، ہم ایک دوسرے کے لیے ہی مصیبت بنے ہوئے ہیں، جس ملک کا سربراہ یہ کہے کہ یہ نیا پاکستان ہے اور نئے پاکستان کا کارنامہ ہے کہ اسپیکر کو گھسیٹو۔ ملک کے سربراہ کو ایک ایک بیان سوچ کر دینا چاہیے، وزیراعظم نے یہ بیان کیوں دیا کہ نئے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہوگی، کیا پہلے دہشت گردی خود کروائی جا رہی تھی۔
خورشید شاہ کے اظہار خیال کے بعد پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے کے ارکان اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کےخلاف نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔
خورشید شاہ کے بیان پر وزیر تعلیم شفقت محمود نے جواب میں کہا کہ ہر قوم اور ادارے میں احتساب کا عمل ہوتاہے، جس پر کسی رکن پارلیمنٹ کو اعتراض نہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں نیب قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی، نیب کو کالا قانون کہا جاتا ہے تو پھر 10 برس کے دوران اس میں تبدیلی کیوں نہیں کی گئی۔ یہ گرفتاری کیا ہمارے کہنے پر ہوئی ہے؟ اگر کوئی گرفتاری ہوئی ہے تو اس میں پارلیمنٹ کو کیوں شامل کیا جارہاہے؟، اگر احتجاج کرنا ہے تو عدالت کے سامنے جائیں، پارلیمنٹ میں احتجاج کیوں کررہے ہیں۔
شفقت محمود کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور شرابا جاری رکھا اور نعرے بازی کی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں۔ اسی دوران اسپیکر نے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو بولنے کی اجازت دی تو اپوزیشن نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اسپیکر نے اجلاس منگل تک کے لیے ملتوی کردیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved