پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ اسکلز ڈیلوپمنٹ سی پیک
کیلئے ضروری ہے۔ اسکلز ڈیولپمنٹ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ہمارا وفد
سوشل ڈیولپمنٹ پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان آرہا ہے۔ ہم ہیومن
ریسورس ڈیولپمنٹ پر ریسورسز شفت کررہے ہیں۔ پاکستان میں نوجوانوں کیلئے سی
پیک میں مواقع ہیں۔
سی پیک اسکلز ڈیولپمنٹ اور درپیش چیلنجز پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤجنگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم بیس ہزار سے
زائد روزگار کے مواقع پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے پیدا کرچکے ہیں۔ عمران خان
نے واضح پالیسی دی ہے کہ دس ملین روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ پاکستان
میں روزگار کیلئے مواقع موجود ہیں۔ حکومت کی پالیسی روزگار پیدا کرنا ہے،
پالیسی موجود ہے عملدرآمد کرنا ہے۔ ہم نے تمام چائنیز کمپنیوں کو کہا ہے کہ
وہ نیوٹیک اور مقامی حکومتوں سے رابطہ کریں۔
چینی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے۔
ترقی کے زیادہ مواقع ہیں۔ پہلے پانچ سال میں سی پیک کے بیس منصوبوں پر کام
جاری ہے، عمران خان پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سعودی ولی عہد کے دورے سے مزید سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔