Feb 21, 2019 05:12 pm
views : 467
Location : Islamabad Hotel
Islamabad- Agriculture is facing shortage of water, Fehmida Mirza
اسلام آباد، زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، فہمیدہ مرزا
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وفاقی وزیر
پیٹرولیم چوہدری سرور سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے مقامی ہوٹل میں
ملاقات کی۔ دوران ملاقات کسانوں کو درپیش مسائل سے وفاقی وزراء کو آگاہ کیا
گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی
ہڈی کی مانند ہے، پاکستان میں زراعت سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے،
زراعت غربت کو کم کرسکتی ہے۔ زراعت کو پانی کی شدید کمی ہے، زراعت کے حوالے
سے پالیسی کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ زراعت پر سیاست سے بالاتر ہو کر کام
کیا جانا چاہیے۔ چھوٹے اور بڑے کسانوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کو بھی نظر میں رکھنا ہے، فصلوں کو تباہی سے
روکنا ہے، ہماری زمینیں خراب ہورہی ہیں، ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا
ہے، ملک میں سب سے زیادہ پانی زراعت کے شعبے کو ضرورت ہے۔ کسان ادھار پر
کاشت کاری کرنے پر مجبور ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کسان دوست ہونا چاہیے،
انڈسٹری کے شعبے کی طرح زراعت کو بھی مدد چاہیے، ٹماٹر کے لئے خصوصی
انڈسٹری کی ضرورت ہے۔ ہماری فصلیں باہر جاکر تیار ہو کر واپس ملک آتی ہیں۔
اس موقع پر وزیر پیٹرولیم چوہدری سرور نے کہا کہ زراعت کے حوالے سے پہلے
ایک چیمبر بنانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ستر فیصد ممبران کا تعلق
زراعت سے ہے، زراعت پر ٹیکس لگانے سے شعبے پر بوجھ زیادہ ہوگا۔ ہمارے
کاروباری افراد کیلئے کسان اصل اثاثہ ہیں۔ پالیسی بنانے میں کسان کو اعتماد
میں نہیں لیا جاتا، ہم مڈل مین کا رول کم کررہے ہیں۔