Feb 21, 2019 08:24 pm
views : 469
Location : Aabpara Market
Islamabad- Dry Fruit Season Ends
اسلام آباد، مہنگائی کی وجہ سے خشک میوہ جات کی دکانوں میں سناٹا
دارالحکومت اسلام آباد میں مہنگائی کی وجہ سے آبپارہ مارکیٹ کی خشک میوہ
جات کی دکانوں میں عوام نے رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ دکاندار گاہکوں کے نہ آنے
سے مایوس ہوگئے ہیں۔ عوام کہتے ہیں کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، خشک میوہ جات
دسترس سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ دکاندار سارا سارا دن بیٹھے بیٹھے گزار لیتے
ہیں۔
ایک دکاندار عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اول تو بارش میں گاہک آتے ہی نہیں ہے
اور سیزن کا اختتام چل رہا ہے اس میں فروخت کم ہوجاتی ہے۔
ایک اور دکاندار محمد عاصم کا کہنا تھا کہ گاہک تو ویسے ہی نہیں آرہے اور
رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی کافی
زیادہ ہے جس کی وجہ سے خشک میوہ جات عوام کی دسترس سے باہر ہوگئے ہیں۔
ایک اور دکاندار عثمان احمدنے بتایا کہ فروری کے مہینے میں فروخت کم ہوجاتی
ہے۔ جیسے جیسے موسم تبدیل ہوتا ہے کام بھی کم ہوتا جاتا ہے۔
ایک خریدار نیک محمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت ہے، خشک میوہ جات غریب
کھاہی نہیں سکتا۔ بس میں نے اپنے بچوں کیلئے اخروٹ اور خوبانی خریدی ہے۔