Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 21, 2019 08:46 pm views : 447

Location : Sharja

Sharja- Quetta Gladiators beat Multan Sultan's by 8 Wicket
  • Urdu

دبئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے اور اب تک وہ ایونٹ نے ناقابل شکست ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔
کپتان شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر اور محمد عرفان جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ اوپنر شین واٹسن 61 اور ریلے روسو نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
ملتان سلطانز بھی اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved