Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 22, 2019 03:31 pm views : 395

Location : Parliament House

Islamabad- Opposition tears up inflated gas bills in NA to raise protest
  • Urdu

اسلام آباد، سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

 اسپیکر سندھ اسمبلی آغا  سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نےدوسرے روز بھی  احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے اور گیس قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا گیا لیکن پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو کون پکڑے گا، نیب آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کو ثبوت اور وارنٹ کے بغیر گرفتار کررہا ہے، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنا زیادتی ہے۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں نوازشریف کا بیان پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا، جو شخص تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنا وہ غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے، شرم کی بات ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں نوازشریف کا بیان پاکستان مخالف انداز میں چلایا گیا۔
مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن ارکان اسمبلی نے شور شرابا شروع کردیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ ارکان اسمبلی نے بجلی گیس مہنگی ہائے ہائے کے نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عوام پر ظلم بند کرو کے نعرے درج تھے۔
اپوزیشن اراکین گیس کے بلز پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے جس پر اسمبلی کا اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کردیا گیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved