Feb 22, 2019 03:41 pm
views : 359
Location : Domestic Place
Islamabad- 32 killed as thunderstorms, snowfall engulf country
اسلام آباد، مختلف شہروں میں شدید بارش اور برف باری سے ہلاکتیں 32 ہو گئیں
ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں ، برف باری کے
باعث نظام زندگی رک گیا، لینڈ سلائیڈنگ، برف کے تودے گرنے سے متعدد مکانات
منہدم،سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ چھتیں گرنے سے32افراد جاں بحق، متعددزخمی
ہوگئے۔
خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 2روزسے ہونے والی موسلادھار بارش کی
وجہ سے6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔ حب میں شمالی بلوچستان میں
شدید برفباری جاری ہے، حب کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلے
میں 4 افراد بہہ گئے جن میں سے ایک کی لاش ملی ہے جبکہ باقی 3 افراد لاپتہ
ہیں۔
بلوچستان میں بیلہ کے نواحی اور پہاڑی علاقوں میں درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث سیکڑوں افراد پھنس گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا امکان ختم ہوگیا ہے
اور اب صرف بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی
نافذ کر دی گئی اور پاک فوج کو طلب کر لیا گیا۔میدانی علاقوں میں اتوار تک
بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔