Feb 22, 2019 03:44 pm
views : 457
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Interfaith Harmony first Priority our Government, Foreign Minister
اسلام آباد، وزیر خارجہ سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کیلئے امریکی سفیر سموئیل ڈی براون بیک کی ملاقات
وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لئے امریکی
سفیر سموئیل ڈی براون بیک نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے
درمیان تعاون اور باہمی مفاد کے متعدد
معاملات خصوصاً مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن عامہ کے فروغ
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا
تھا کہ اسلام محبت، امن اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے۔بین المذاہب
رواداری کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قوموں اور انکے عوام کے درمیان بقائے
باہمی ، رواداری اور امن کے فروغ میں تنظیموں اور اداروں کے درمیان بین
الاقوامی کوششوں اور تعاون کو فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی سفیر براؤن بیک نے بقائے باہمی ، لچک اور ہم آہنگی پر مبنی پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔