Feb 22, 2019 04:05 pm
views : 452
Location : Jinnah Hospital
Lahore- Nawaz Sharif refused for Angiography in Government Hospitals
لاہور، نوازشریف نے سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار کردیا
سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر
سرکاری سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیاہے۔ سیکٹری صحت
پنجاب نے لاہور جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کے علاج پر
تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کے
لیے اعلیٰ حکام کو رپورٹس ارسال کریں گے۔
دوسری جانب (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی جانب سے سرکاری
اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ
نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں، ان کے انکار کی بات درست نہیں۔