سینیٹ
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے بھارت کے خلاف
مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی۔ سینیٹ میں بھارت کیخلاف مذمتی
قرارداد کو منظور کر لیا گیا۔
سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان کو پلواما حملے کیلئے مورد الزام ٹھہرانے پر بھارتی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔
سینیٹر
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر بھارتی مظالم کی
سخت الفاظ میں مذمت کرے۔پلواما واقعہ کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹہرانا
قابل مذمت ہے۔پلواما واقعہ کی 21 سوالات پر مبنی تفتیش کیا جائے۔
سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارتی حکومت نے مظلوم و نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے۔