Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 23, 2019 04:39 pm views : 431

Location : National Press Club

Islamabad- PTI(G) Leader Aisha Gulalai warns Government
  • Urdu

اسلام آباد، موجودہ حکومت قبلہ درست کرے ورنہ سڑکوں پر آئیں گے، عائشہ گلالئی

پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ بیرون ممالک سے ملنے والے اربوں ڈالر کہاں گئے، اگر وہ قومی خزانے میں جمع ہوتے تو مہنگائی بہت نیچے آچکی ہوتی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے چھ ارب ڈالر پاکستان کو دیئے، تین ارب ڈالر متحدہ ارب امارات نے دیئے اور چائنا کی طرف سے بھی اربوں ڈالر آئے، کیا وجہ ہے آج بھی ڈالر 139 روپے کے ریٹ پر ہے، یہ پیسے کہاں چلے گئے، اگر یہ پیسے پاکستانی خزانے میں آئے ہوتے تو اس سے ڈالر ریٹ میں فرق آچکا ہوتا، مہنگائی بہت نیچے آگئی ہوتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہم نے وقت دیا ہوا ہے ، اس لئے ہم خاموش ہیں، حالات وقت دینے کا متقاضی تھا۔ وزیر اعم نے غریب عوام کے پیسوں پر ذاتی دوستوں کو وزیر اور مشیر لگادیا ،پاکستانی قوم کو منافق لیڈر نہیں چاہیے جو تین سو کینال کے محل میں رہتا ہو۔ ہیلی کاپٹرز میں اڑنے کا شوقین ہو، جو پرویز خٹک کے ذریعے جنگلہ بس میں کرپشن کرکے اس کا پیسہ الیکشن پر خرچ کرتا ہو، جو عبدالرزاق کو ٹھیکہ دیتا ہو، جو جہانگیر ترین کو کے پی کے کے معدنیات کے غیر قانونی ٹھیکے دیتا ہو۔
عائشہ گلالئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاسکتان کی 60 فیصد آبادی پچیس سال سے کم عمر ہے، آج تک ہمارے نوجوان بے روزگار ہیں، حکومت نے نوجوانوں کیلئے کیا پالیسی بنائی ہے۔ طلباء یونین پر سے پابندی اٹھائی جائے، طلباء یونینز جمہوریت کیلئے بہت ضروری ہے۔ طلباء کے حقوق کیلئے لڑتی رہوں گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جی کی پورے ملک میں بھرپور طریقے سے تنظیم سازی کی جارہی ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved