اسلام آباد، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرے، مشعال ملک
حریت
رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں
گذشتہ ستر سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے،بھارت نے کشمیر پر
قبضہ کر رکھا ہے،بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے،دنیا کو
سمجھنا ہو گا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
مشعال
ملک کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی
قراردوں پر عمل درآمد کے بجائے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا ہے،دو ایٹمی
ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے،عالمی برداری مسئلہ
کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرے۔
مشعال
ملک کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی
چنگاری ہے۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔خطے میں
حالات خراب ہونے سے پہلے اقوام متحدہ اور عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل
کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔