اسلام آباد، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکافیصلہ ہوا ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکافیصلہ ہوا ہے۔ بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیاگیاہے۔
بھارت مذکورہ مدرسے سے متعلق بے بنیادپروپیگنڈہ کررہاتھا۔بھارت کامدرسے کوجیش محمدکاہیڈکوارٹرزقراردیناحقائق کے منافی ہے۔
چوہدری
فواد حسین نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا
کہ پنجاب حکومت میڈیاکےنمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی۔میڈیانمائندگان
خودحقائق کامشاہدہ کرسکیں گے۔مدرسے میں700کےقریب طالبعلم زیرتعلیم ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدجاری
ہے۔مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سےکوئی تعلق نہیں۔