Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 23, 2019 06:52 pm views : 357

Location : Railway Headquarters

Lahore- Sheikh Rasheed claims his PAC membership notification has been issued
  • Urdu

لاہور، شہباز شریف کےسوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، شیخ رشید

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کےسوا کسی کوڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران 2 ارب 40 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے، ہم نے اپنے خرچے کم کرکے ریلوے کی آمدن میں اضافہ کریں گے، فریٹ ٹرین میں 5 بوگیوں کااضافہ کردیا ہے، ہم ملک بھر میں فریٹ ٹرین کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے، اب عوام ریلوےاراضی کی تفصیلات موبائل فون پردیکھ سکیں گے، ہم نے 2 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی نان اسٹاپ چلے گی، جناح کے بعد سرسید ٹرین کو لائیں گے، وزیراعظم نے نئی پوسٹوں کے لئے بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں عقل مندوں کا لیڈر ہوں اور بے وقوفوں کے لیڈر ضمانتوں پر ہیں، میں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، شریف برادران اقتدار میں ہوتے ہیں تو سب اچھا ہوتا ہے، نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں، یہ ڈھونڈ کر ایسی بیماری نکالتے ہیں جس کا علاج برطانیہ میں ہی ہو، نوازشریف کو کھلی فضا چاہیے تو لال حویلی کی چھت کھلی ہے، آصف زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز گھوما ہوا ہے حالانکہ آغا سراج درانی کی گرفتاری پر کسی مکھی نے بھی پر نہیں مارا۔
پاک بھارت کشیدگی پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کا دہشت گرد ہے، اس کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر زندہ ہوگیا ہے وہ 4 ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کررہا ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved