کوئٹہ، مضر صحت کھانے سے
جاں بحق ہونے والے 5بچوں کے میتیں کوئٹہ پہنچادی گئیں
کراچی
میں مضر صحت کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5بچوں کے میتیں کوئٹہ پہنچادی
گئیں۔میتیں ایدھی ائیر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچائی
گئیں۔پانچوں بچوں کی میتیں ایمبولینس کےذریعے آبائی علاقے خانوزئی روانہ
کی گئیں۔
میتیں وصول کرتے وقت صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی،ملک نعیم بازئی اور صوبائی وزیرصحت نصیب
اللہ مری اور رکن اسمبلی واحد صدیقی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میتیں لانے کیلئے خصوصی طیارہ فراہم کیا۔
ان
کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں زہریلا کھانے سے بچوں کی ہلاکت افسوسناک
ہے،واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔اس طرح کے افسوسناک واقعات ناقابل
برداشت ہیں۔جب تک ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہمیں
سکون نہیں ملے گا۔