اسلام آباد، پاکستانی عوام نے پانی بند کرنے سے متعلق بھارتی دھمکیوں کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کا پانی بند کرنے کی دھمکی کو عوام نے
مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی دھمکی سے نہیں
ڈرتی، بھارت چاہے جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے کرلے۔ پانی قوم گھبرانے والی نہیں
ہے۔
اس حوالے سے ایک شہری محمد جنید کا کہنا تھا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح
معمول سے کم ضرور ہے لیکن گزشتہ ہفتہ بارشیں ہوئی ہیں، انشاء آگے بھی
بارشیں ہوتی رہیں گی، بھارت یہ گری ہوئی حرکت بھی کرکے دیکھ لے ہمیں اپنے
رب پر پورا بھروسہ ہے۔ پانی بند کرنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایک اور شہری وزیر حسین کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح کافی بہتر ہے، جب
بارشیں ہوں گی تو مزید بہتر ہوجائے گی۔ بھارت بار بار دھمکی دیتا ہے کہ
پانی بند کردیں گے اس کی دھمکیوں سے ہمارے ملک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،
ہمارا ترقی پسند ملک ہے۔
اس حوالے سے ایک اور شہری طارق محمود نے کہا کہ بھارت آجکل دھمکی دے رہا ہے
کہ پانی بند کردیں گے ، وہ چاہے جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے کرلے، پاکستان کو
اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے مالا مال کیا ہوا ہے، راول ڈیم میں پانی
کی سطح پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہے، پاکستانی قوم گھبرانے والی نہیں ہے۔
قوم کا مورال ہمیشہ بلند ہی رہا ہے ،بھارت ہوش کے ناخن لے۔