اسلام آباد،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز ،سفارتکاروں کا اہم مشاورتی اجلاس
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود
قریشی کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز ،سفارتکاروں
کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال
اور ہندوستان کے جارحانہ عزائم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلب کیا گیا۔
اس
حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محومد قریشی کا کہنا تھا کہ سابق خارجہ سیکریٹریز
کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت متعدد اہم خارجہ پالیسی امور
پر مشاورت خاصی سود مند رہی،ہماری کوشش ہوگی کہ مشاورت کا یہ سلسلہ آئندہ
بھی تواتر کے ساتھ جاری رہے۔