Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 24, 2019 03:41 pm views : 462

Location : Dubai

Dubai- Pakistan's environment is favourable for my return
  • Urdu

دبئی،پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں،پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں,پاکستان میرا ملک ہے اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں پاکستان نہ جاؤں لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاؤں گا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر اورآرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ مجھے ایسی بیماری ہوگئی ہے کہ میں ہل نہیں سکتا، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان میرا ملک ہے اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں پاکستان نہ جاؤں لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاؤں گا، ہماری جماعت موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی کیونکہ موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی، اس لحاظ سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ وقت میری وطن واپسی کے لیے بہترین ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک مضبوط اور بڑا ملک ہے اور اسرائیل سمجھتا ہے کہ اگر اس کے پاکستان سے تعلقات اچھے ہوجائیں تو اس کے اثرات پوری مسلم دنیا پر پڑیں گے، پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں، میں نے اپنے دورِ حکومت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے بہت کام کیا تھا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved