سابق
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ عوام عمران خان کی حکومت سے خیر
کی توقع نہیں کر سکتے ہیں،آج ہر شخص مہنگائی کو محسوس کر رہا ہے جب کہ ملک
کے حالات خراب ہونے کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے
راولاکوٹ میں مسلم لیگ نون کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 فروری کو
عوام کا امتحان ہے اور 26 فروری کو پیغام دینا ہے کہ موجودہ حکومت کو مسترد
کرتے ہیں۔ عوام میں بے انتہائی مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور حالات بہتر ہونے
کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان
منتخب نہیں بلکہ سیلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں جب کہ ملک میں ترقیاتی کام صرف
نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی کیے ہیں،جو الزامات نواز شریف پر
لگے عمران خان کی کابینہ پر لگائے جائیں تو یہ سب پکڑے جائیں گے،چوری کے
الیکشن کے باوجود جمہوریت کے لئے ایوان میں آئے۔