Feb 24, 2019 08:06 pm
views : 526
Location : Domestic Place
Jehlum- Information Minister Fawad Chaudhary denies resignation reports
جہلم،اختلافات موجود ہیں تاہم استعفیٰ نہیں دیا،وزیر اطلاعات
وزیر
اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے استعفے کا عندیہ دے دیا،جہلم
میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختلافات موجود ہیں تاہم
انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے جلد ملاقات ہوگی
جو ان کا حکم ہوگا وہی کروں گا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ نعیم الحق
کہتے ہیں کہ آپ کا استعفٰی وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گیا۔ اس پر فواد
چوہدری کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی نعیم الحق کو کچھ پتہ نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان ٹوئٹر پیغام پی ٹی وی میں تقرریوں کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔
نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی وی اور اس کی انتظامیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بی بی سی کی طرز پر پی ٹی وی ایک آزاد ادارے کی طرح کام کرے۔