Feb 24, 2019 08:59 pm
views : 430
Location : Domestic Place
Lahore- Tomatoes trade stop
لاہور،پلوامہ حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل
پلوامہ
حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا سلسلہ معطل ہو کر رہ
گیا ہےسیمنٹ ، جپسم ،نمک اورخشک میوہ جات سے لدے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈرسے
واپس منگوالئے گئے ہیں جبکہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان چلنے
والی دوستی بس پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوگئی۔
پلوامہ
حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پردباؤ بڑھانے کے لیے پاکستانی مصنوعات کی
درآمدپر200 فیصدڈیوٹی لگادی تھی جس کی وجہ سے بھارتی تاجروں نے اپنے
آرڈرمنسوخ کرتے ہوئے سیمنٹ ، جپسم ،نمک اورخشک میوہ جات لینے سے
انکارکردیاتھاجبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ٹماٹر کی درآمد پر بھی
پابندی لگا دی گئی ہے جس کے سبب لاہور مین ٹماٹر کی قیمتیں 300 روپے فی کلو
تک جا پہنچی ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
مارکیٹ کمیٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی مانگ میں
اضافے کی وجہ سے ٹماٹر مہنگا ہو ا ہے۔