آزاد
کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد ہندوستان خطےمیں
جنگ کوہوادےرہاہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری
ہیں,گزشتہ چند دنوں میں ہی 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مسعود
خان نے کہا کہ بھارت کےتمام مسائل کی جڑکشمیرکوآزادی نہ دیناہے، ہندوستان
کشمیرمیں انسانی مظالم بندکرے پلواماحملےسے کہیں زیادہ مظالم کشمیر میں
ہورہے ہیں،مسائل کاحل کشمیریوں کوحق خودارادیت نہ دیناہے،ہندوستان جنگ کو
شعلوں کو ہوا دے رہا ہے مذہبی انتہا پسندوں کے ذریعے کشمیریوں اور
پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
سابق نارویجن وزیر اعظم کے ہمراہ نیوز
کانفرنس کرتے ہوئے سردار مسعود کا کہنا تھا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی مہم
جوئی کی کوشش نہ کرے ورنہ پورا خطہ اسکی لپیٹ میں آجائیگا ہندوستان اپنی
ہی لگائی گئی آگ میں جل کر راکھ ہو سکتا ہے۔
ناروے کے سابق وزیراعظم
کیول میگنے بونڈی وک کا کہنا تھا کہمسئلہ کشمیر کو طاقت کے ذریعے حل نہیں
کیا جا سکتا۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی جاری
ہیں،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال قابل افسوس ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرپریواین ہیومن
رائٹس کمیشن رپورٹ اہم ہے۔