Feb 24, 2019 10:32 pm
views : 451
Location : Domestic Place
Islamabad- Mushaal Mullick Kashmir Panting Exhibition
اسلام آباد ، کشمیری ثقافت اور تحریک آزادی کی عکاسی کرتی تصویری نمائش
اسلام
آباد میں کشمیری ثقافت اور تحریک آزادی کی عکاسی کرتی تصویری نمائش کا
انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سابق نارویجن وزیراعظم اور مشال ملک نے کیا۔
مشعال
ملک کی جانب سے منعقدہ نمائش میں موجود مصوری کے فن پاروں میں جبر کے خلاف
مذمتی انداز اختیار کیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی مصوری کے فن
پاروں کو نمائش میں رکھا گیا ہے۔
نمائش میں جہاں کشمیر کے قدرتی حسن اور ثقافت پر روشنی ڈالی گئی وہیں مقبوضہ وادی میں جا ری بھارتی مظالم کی بھی عکاسی کی گئی۔
تصاویری
نمائش کے ذریعےمقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی نسل کشی،نوجوانوں کی شہادتوں
اور گمشدگی کے ساتھ کشمیری ماؤں بہنوں پر ٹوٹنے والے مظالم کو بھی دنیا کے
سامنے پیش کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
مشعال ملک کی بہن سبین حسین ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی
جانب سے کئے جانے والے مظالم کو ان پینٹنگز کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا
گیا ہے۔
نمائش میں شریک خاتون قرۃالعین کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کے ذریعے ہم مشعال ملک کے تکلیف کو محسوس کر سکتے ہیں۔