اسلام آباد، قطر نیول فورسز کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ
قطر نیول فورسز کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ بن حسن السلیطی نے نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے
قطر نیول فورسز کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں قطر نیول فورسز کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموربشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور خطے کی میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے سربراہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے میری ٹائم
سکیورٹی اوربحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔سربراہ پاک بحریہ نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن میں بھر پور شرکت پر قطر
نیول فورسز کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قطر نیول فورسز کے سربراہ نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ
کے کردار اورکثیرالملکی میری ٹائم مشق امن کے کامیاب انعقاد کو
سراہا۔
بعد ازاں،ایوانِ صدر میں منعقدہ پُر وقار تقریب کے دوران اسٹاف میجر جنرل
عبداللہ بن حسن السلیطی کو ہلال امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹاف میجر جنرل عبداللہ بن حسن السلیطی کو پاکستان کا عسکری اعزاز تفویض کیا۔