معروف
قوال اور گلوکار شیر میانداد کا کہنا ہے کہ ملازمہ پر مبینہ تشدد کے باعث
مجھ پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دونوں ایف آئی آرز کا مجھ سے کوئی
تعلق نہیں ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیر میانداد کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حوا کی بیٹی
پر تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتا، اللہ کے کرم سے تمام الزام غلط ثابت ہو ں
گے۔
اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ سمیت آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی۔
یاد
رہے کہ معروف قوال اور گلوکار شیر میانداد، اہلیہ اور بیٹی کے خلاف ملازمہ
پر مبینہ تشدد کے باعث مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ
گھریلو ملازمہ 12 سالہ عارفہ کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں تھانہ سبزہ
زار میں درج کیا گیا۔شیر میانداد، اس کی اہلیہ نائلہ اور بیٹی امل نے
ملازمہ کو بدترین تشدد کا
نشانہ بنایا، گھریلو ملازمہ کے بال کاٹے اور دھمکیاں دی
گئیں۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزموں نے گھریلو ملازمہ کے جسم کو لوہے کے
گرم راڈ سے بھی داغا، عارفہ کو دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔