Feb 26, 2019 02:54 pm
views : 480
Location : Supreme Court Karachi Registry
Karachi- Supreme Court ordered to continue operation against Encroachment
کراچی،سپریم کورٹ کا شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رکھنے کا حکم
سپریم کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور کراچی کو اصل شکل میں
بحالی سے متعلق آپریشن جاری رکھنے اور چیف سیکریٹری کو نگرانی کرنے کا حکم
دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب
اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو شہر میں تجاوزات کے
خاتمے اور کراچی کو اصل شکل میں بحالی سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل
سندھ، میئر کراچی وسیم اختر اور ڈی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی سمیت
متعلقہ اداروں کے افسران پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے
چیف سیکریٹری کو آپریشن کی نگرانی کا کرنے اور باغ ابن قاسم سمیت شہر بھر
سے تجاوزات کا ملبہ بھی فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے
چیف سیکریٹری تمام محکموں اور اداروں کے درمیان تعاون اور مشاورت کو یقینی
بنائیں۔ تجاوزات کے خاتمے اور ملبہ اٹھانے میں کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے۔
جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے ہمارا بھی خواب ہے کراچی اصل شکل میں بحال
پو اور رونقیں لوٹ آئیں۔ چھوٹے چھوٹے پلاٹس پر کاروباری ادارے اور
ریسٹورنٹس بنادیئے گئے ہیں۔ اب گلیوں میں چلنے کی جگہ نہیں بچی، ہر جگہ
تجاوزات کی بھرمار ہے۔ شہر کو اصل حالت میں رکھنا سندھ بلڈنگ کنٹرول
اتھارٹی کی ذمہ داری تھی مگر انہوں نے اپنا کام نہیں کیا۔ ایڈوکیٹ جنرل
سندھ نے موقف اپنایا کراچی کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے ماہرین کی مدد
لے رہے ہیں۔