Feb 26, 2019 03:30 pm
views : 494
Location : National Assembly
Islamabad- Indian LoC violation, Opposition demands joint parliamentary session
اسلام آباد، بھارتی در اندازی؛ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اپوزیشن نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ
اعتراض پر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے کہ بھارت نےجارحیت کی
توسوچیں گے بھی نہیں اور سوچنا چاہیے بھی نہیں، ہم حالت جنگ میں آگئے ہیں ،
پارلیمنٹ بیٹھےاور فیصلہ کرے، ہمیں بھارت اور دنیا کو دکھانا ہے اور پورا
ملک یکجا رکھنا ہے۔ بھارت اگر 40 کلومیٹر اندر آیا ہے تو ہم 80 کلومیٹر
اندر داخل ہو جائیں۔ ہم بتائیں گے کہ جنگ اور الیکشن کیا ہوتا ہے پھر
نریندر مودی کا الیکشن کا خواب کیسے پورا ہوتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح یہ حکومت چلا رہے ہیں ایسے
حکومت نہیں چلتی، او آئی سی میں سشما سوراج کو بلایا جانا پاکستان کی توہین
ہے سفارتی سطح پرہماری ناکامی ہے جو بھارتی وزیرخارجہ کو او آئی سی میں
بلایا گیا ، ہمیں اس معاملے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کے لیے ہم سب ایک ہیں، یہ زندگی اور موت
کا مسئلہ ہے، عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے، یہ قومی سلامتی کامسئلہ ہے،
فوری مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔