Feb 26, 2019 05:11 pm
views : 466
Location : National Press Club
Islamabad- We are with Pak Army, Business Community
اسلام آباد، جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد اور تاجر برادری کا پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد
جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد اور تاجر برادری کی جانب
سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام
آباد کے باہر ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم، پلے کارڈز اور
بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کے شرکاء پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی
کرتے رہے۔
ریلی میں شریک ایک تاجر محمد صفیان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پاک فوج کے
ساتھ کھڑی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سن لو ایک ایک تاجر خون دینے
کیلئے بھی تیار ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ایک اور تاجر رمضان حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج دنیا کی نمبر ون فوج
ہے۔ بھارت نے اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اس کے حلق کی ہڈی بن
جائیں گے، قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔