Feb 26, 2019 08:32 pm
views : 497
Location : different areas
Karachi- Fire Brigade Station officer Muhammad Nisar Exclusive Interview
کراچی، محکمہ فائر بریگیڈ میں مزید فائر بریگیڈ اور باؤزر کی کمی کو دور کیا جانا وقت کی اہم ضرورت
گنجان آباد اور عروس البلاد شہر قائد کی آبادی کے لحاظ سے محکمہ فائر
بریگیڈ کے پاس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کیلئے مناسب مقدار میں
فائر ٹینڈر موجود نہیں ہیں۔ کراچی شہر میں کوئی بھی بڑا حادثہ مشکلات پیدا
کرسکتا ہے، جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے محکمہ فائر بریگیڈ میں فوری طور پر
مزید فائر بریگیڈ اور باؤزر کی کمی کو دور کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
فائر اسٹیشن آفیسر محمد ناصر کا کہنا ہے کہ کراچی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا
چھٹا بڑا شہر ہے۔ 190 ممالک سے بھی زیادہ بڑا شہر کراچی ہے، یہاں کی آبادی
زیادہ ہے، یہ شہر گنجان ہے، یہاں پر کچی آبادی قائم ہیں، صنعتی علاقے ہیں
اور بلند وبالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں اس حوالے سے ایک انتہائی متحرک
فائر بریگیڈ اسٹیشن کی ضرورت ہے۔ جس کو بہتر بنانے کیلئے کے ایم سی وسائل
کے مطابق کوششیں کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر اسٹیشن قیام پاکستان سے قبل 1914 میں قائم ہوا تھا ۔
قیام پاکستان کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی نے فائر بریگیڈ اسٹیشن کو بہت ترقی
دی۔ ہمارے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتے ہیں۔ آگ بجھاتے ہوئے
جھلس کر شہید بھی ہوجاتے ہیں ، ہم اپنے ملازمین پر فخر کرتے ہیں جو اپنی
جان پر کھیل کر شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرتے ہیں۔