Feb 26, 2019 08:40 pm
views : 555
Location : different areas
Karachi- Defense Analist and Pakistan People Voxpop about Indian Agression
کراچی، بھارت ہوش کے ناخن لے، خود کو آگ میں نہ جھونکے، پوری پاکستانی قوم یک زبان
بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی دراندازی کرنے پر پوری قوم نے یک
زبان ہو کر کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور وہ خود کو آگ میں دھکیلنے
سے باز آجائے۔
سرحدی دراندازی کے حوالے سے معروف دفاعی تجزیہ نگار آغا مسعود کا کہنا تھا
کہ ساری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں مظفر آباد
سیکٹر میں حملہ کیا، اس سلسلے میں پاک فضائیہ چوکس ہوگئی اور انہوں نے
بھارتی طیاروں کا پیچھا کیا اور وہ بھاگ نکلے، بھارتی وزیر اعظم جس طریقے
سے پاکستان کو بدنام کررہا ہے یہ چیزیں پاکستان اور بھارت کے آئندہ تعلقات
پر بھی اثر انداز ہوں گے جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔ پلوامہ میں ہونے والا
واقعہ کشمیر کا مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج قابض ہے وہاں کے
نوجوانوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ظاہر ہے کچھ تو ایسے نوجوان ہیں جو بدلہ
لینے کی ٹھانتے ہیں۔ پلوامہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ قابض فوج نہتے کشمیریوں پر
تشدد کرتی رہی تو اور بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے۔
ایک شہری شوکت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت بالکل ٹھیک نہیں کررہا، بھارت کو
سمجھ لینا چاہیے جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ بھارت طاقت کے نشے میں پاکستان
کو کمزور نہ سمجھے۔ پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانے کی
کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ خود بھارت کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ایک شہری فیصل عطاری کا کہنا تھا کہ میں شہری ہونے کی بناء پر فوج کو پیغام
دینا چاہتا ہوں کہ وہ بھرپور جواب دے، پاکستان کا بچہ بچہ ، جوان اور
بوڑھا سب فوج کے پیچھے کھڑے ہیں، یہ قوم تو غزوہ ہند کے نام سے انتظار میں
ہے، ہم مرمٹنے کیلئے تیار ہیں، فوجی ہمیں اشارہ دیں ہم بھارت کی اینٹ سے
اینٹ بجادیں گے۔