Feb 26, 2019 09:16 pm
views : 477
Location : Lahore High Court
Lahore- Pakistan Lawyer Federation Protest against Law GATE
لاہور، شعبہ قانون کے گریجویٹ طلباء کا لاء گیٹ کے خلاف ہائی کورٹ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ
شعبہ قانون کے گریجویٹ طلباء نے لاء گیٹ کے ٹیسٹ کی معطلی کیلئے لاہور ہائی
کورٹ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے
کارڈز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین مسلسل نعرے بازی بھی کرتے
رہے۔
مظاہرے میں شریک پاکستان لائر فیڈریشن کے رکن محمد رحیم اللہ کا کہنا تھا
کہ ہم نے تین سال کی جدوجہد کے بعد قانون کی ڈگری حاصل کی لیکن اچانک 2018ء
میں ایک لاء گیٹ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد لائسنس دینے کا کہا گیا۔ جو کہ
سراسر غلط ہے۔ پہلے پنجاب بار ٹیسٹ لیتی تھی، پنجاب بار میں سپلی کا موقع
ملتا تھا، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ٹیسٹ سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے ایک سال
میں اتنا ٹف معیار رکھا ہوا ہے اور ایم کیوز کی تیاری نہیں کروائی گئی،
قصور میں پچاس لوگوں نے ٹیسٹ دیا جس میں صرف ایک طالبعلم پاس ہوا ہے ہے۔
مظاہرے میں شریک چیئرمین پاکستان لائرز فیڈریشن احمد جہانگیر بلوچ نے کہا
کہ ہم تعلیم میں ریفارمز چاہتے ہیں لیکن تین سال ہمیں پرانے اور فرسودہ
نظام کے تحت پڑھایا گیا اور اچانک سے ایک نیا ٹیسٹ ہمارے سامنے رکھ دیا گیا
ہے جو کہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترداف ہے۔