Feb 27, 2019 12:32 pm
views : 438
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan Surprise Destroy 2 indian Craft
اسلام آباد،پاکستان کا بھارت کو پہلا سرپرائز ،2 طیارے مار گرائے
پاکستان
نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا
ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، 2 پائلٹ بھی
ہلاک ہوگئے۔
دفتر خارجہ نے حملے کی تصدیق کی اور کہا یہ کارروائی
بھارتی جنگی جنون کا ردعمل نہیں تھا، پاکستان نے غیر فوجی اہداف کو نشانہ
بنایا، کارووائی کا مقصد اپنے تحفظ کے حق اور حاصل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا
تھا، پاکستان حالات مزید بگاڑنا نہیں چاہتا، پاکستان کو مجبور کیا گیا تو
جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی
میں اور پیشگی دھمکی کے بعد کارووائی کی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل
آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی
کی، پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر
لیا جبکہ 2 بھارتی پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔