Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 27, 2019 05:36 pm views : 455

Location : PM House

Islamabad- PM advises India, ‘Let better sense prevail
  • Urdu

اسلام آباد،مودی  جنگ شروع ہوگی تو نہ تمہارے کنٹرول میں ہوگی نہ میرے کنٹرول میں رہے گی،  وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں لہذا آئیں اور ملکر مسائل کو حل کریں۔
 وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے بعد ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی، مجھے پتہ پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو کس قسم کی تکلیف سے گزرنا پڑا ہوگا اس لیے ہمیں اندازہ ہے کہ زخمی ہونے اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو کس قسم کی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اس لیے ہم نے بھارت کو آفر دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کی وجہ سے مجھے پہلے ہی خدشہ تھا کہ بھارت کچھ کرسکتا ہے اور اس لیے بھارت کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ کوئی بھی خودمختار ملک اپنی سرحدی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتا اور پاکستان میں بھارتی حملے کے نقصان کا پورا اندازہ لگانے کے لیے ایکشن لینے میں تاخیر کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف آج کی کارروائی کا مقصد صرف یہ تھا کہ ہم بھارت کو بتاسکیں کہ ہم نہ صرف مکمل طور پر اپنا دفاع کرسکتے ہیں بلکہ بھرپور کارروائی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور اگر بھارت پاکستان میں کچھ کرسکتا ہے تو ہم بھی بھارت میں جاکر کارروائی کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال ہو، دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا چاہیے، کیوں کہ جب جنگ شروع ہوگی تو نہ میرے کنٹرول میں رہے گی اور نہ مودی کے، اور جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں بھی نہیں، دنیا میں جتنی بھی جنگیں ہوئیں سب بغیرسوچے سمجھے شروع کی گئیں، پہلی جنگ عظیم کو مہینوں میں ختم ہونا تھا لیکن 6 سال لگ گئے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved