کوئٹہ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں کی
جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد
بھارت کی
جانب سے پاکستان کو دی جانے والی گیدڑ بھپکیوں کے خلاف کوئٹہ کے شہریوں کی
جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان زندہ باد ریلی
امداد چوک سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ریلی میں بلوچستان کے سپوتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین
کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز پر مرمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک افواج
کی پکار پر پاکستان کے دفاع میں بلوچستان کے سپوت صف اول کا کردار ادا کریں
گے۔