ملک
بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی اسلامی جمعیت طلبا کی جانب
سے بھارتی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین اپنے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے
نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مقررین نے بھارتی جارحیت کی
شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ
بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھائے بصورت دیگر بھارت کو
اس کا بہت
نقصان اٹھانا پڑے گا۔
مظاہرے میں شریک ایک شہری ملک سلیم سردار کا کہنا تھا کہ یہ
وہی انڈیا ہے جس کو کشمیر میں پٹھانوں نے شکست دی تھی، ہندوستان سے صوبہ
بنگال اور بہار کو ہمارے بااختیار خلجی پٹھان نے صرف اٹھارہ لوگوں کے
ساتھ فتح کیا تھا، پاکستانی
فوج کو لڑنے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت کا صرف ہم سے پالہ پڑجائے پٹھان قوم
بھارت کو اچھا سبق سکھاکر دکھائے گی۔