اسلام آباد، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، سردار آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے کل ہماری
سرزمین پر حملہ کیا، آزاد کشمیر اور پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی اور
آج ہماری طرف سے جو کارروائی ہوئی ہے یہ جوابی کارروائی نہیں ہے بلکہ
پاکستان نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
۔
کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان
کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان نے جو ہمارے خلاف جارحیت کی اور جو جنگی
جنون پھیلانے کی کوشش کی ہے ہم اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستانی قوم
کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ پورا خطہ پاکستان کی حفاظت کیلئے ایک دفاعی فصیل
ہے اور اس دفاعی فصیل کو ہندوستان کبھی عبور نہیں کرسکتا۔