پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر پاک فوج کی جانب سے
بھارتی طیاروں کو گرائے جانے کا جشن منایا گیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں
پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا
سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا جبکہ پاک فوج کے حق میں بھی صدا بلند کرتے رہے۔
اس موقع پر شرکاء کی جانب سے بھارتی پرچم نذر آتش بھی کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت کرنے والے پاکستان سنی تحریک کی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم
الدین شیخ کا کہنا تھا کہ جو قوتیں پاک فوج کی صلاحیتوں کو نہیں مانتی تھی
آج جب بھارت نے جارحیت مسلط کی تو پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے
اور مار گرانے کے بعد دنیا کو واضح پیغام دیدیا کہ ہم اپنے دفاع کیلئے بھی
متحد ہیں اور امن کے خواہاں بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بھی یہی پیغام دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں،
جنگ شروع ہوئی تو بھارت کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پاکستان سنی
تحریک کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جشن منایا گیا ہے۔