Feb 28, 2019 02:24 pm
views : 473
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan and India will have to take joint efforts to stop the clash, Fawad Chaudhary
اسلام آباد، پاکستان اور بھارت کو تصادم روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور
بھارت کے درمیان تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور
بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان ٹکراؤ سے نہ صرف خطے بلکہ پوری
دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں انتہاپسندی کو فتح جبکہ
پاکستان، بھارت اور دنیا کو شکست ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں
انتہاپسندی مزید بڑھے گی، لہذا کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سب کو
مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی اور مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔