Feb 28, 2019 02:30 pm
views : 485
Location : Domestic Place
Islamabad- India must reciprocate PM Imran's call for dialogue, Bilawal
اسلام آباد، بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت
وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت
دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے، برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون
اور پیسوں کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی لہٰذا نوجوانوں اور اپنی
نسلوں کیلئے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات
کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں لہذا آئیں
اور ملکر مسائل کو حل کریں۔