اسلام آباد، بھارتی پائلٹ کی واپسی سے امن ہوتا ہے تو اس کیلئے تیار ہیں، پاکستان
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی واپسی سے امن ہوتا ہے تو اس پر غور کیلئے تیار ہیں۔
کابینہ
اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود
قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات
ہیں، ہم صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، خوشی ہے کہ صدرٹرمپ
نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپا اورمداخلت کا فیصلہ کیا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکا، بھارت
خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کی خواہش اور ترجیح
امن اوراستحکام ہے، ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن وامان کے داعی
ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان امن کی خاطر لچک دکھانے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان مودی کے ساتھ
بات چیت اورامن کی دعوت دینے کے لیے تیارہیں، کیا مودی تیار ہیں؟۔