اسلام آباد، سوشل میڈیا کی اہمیت اور افادیت موجودہ دور میں
بہت بڑھ چکی ہے، مقررین
سینٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز(سی پاس) اور رفاہ انسٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے
زیراہتمام اسٹیٹ،سوسائٹی اور سوشل میڈیا کے عنوان سے راؤنڈ ٹیبل
کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانشوروں،ماہرین تعلیم،میڈیا پرسنز،تجزیہ نگاروں
ودیگرمقررین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی اہمیت اور افادیت موجودہ دور میں
بہت بڑھ چکی ہے،سوشل میڈیا پر ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کو روکنے کیلئے
قانون سازی ناگزیر ہے۔ سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال سے معاشرے میں تبدیلی
لائی جاسکتی ہے،جبکہ سوشل میڈیاکا غلط، بے مقصد اور بے لگام استعمال ہمارے
مذہبی،ثقافتی،ریاستی اور معاشرتی نظام کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہورہا
ہے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال بارے نوجوانوں میں آگاہی وقت کی اہم ترین
ضرورت ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں اخلاقیات کی فقدان نظر آتا ہے جس
کو دور کرنا والدین، اساتذہ اور پڑھے لکھے طبقے کی ذمہ داری ہے۔
مقررین میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، رفاہ یونیورسٹی کے
وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد،ماہر سیکورٹی امور محمد عامر رانا،سابق
سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد،ڈائریکٹر رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف
پبلک پالیسی ڈاکٹر راشد آفتاب،معروف میڈیا اینا لسٹ خالد جمیل، ڈائریکٹر
سنٹر آف پیس اینڈ سوشل سٹڈیز، معروف تجزیہ نگار قمرچیمہ،ماہر تعلیم پروفیسر
عبدالباسط،کاشف ظہیر کمبوہ و دیگر شامل تھے۔