Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 28, 2019 09:36 pm views : 353

Location : Domestic Place

Islamabad- Former PM AJK Barrister Sultan Mehmood Exclusive Interview
  • Urdu

اسلام آباد، آزاد کشمیر میں ایل او سی کے پاس جتنے علاقے بھی ہیں خالی ہوچکے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایل او سی کے پاس جتنے علاقے بھی ہیں خالی ہوچکے ہیں، وہاں پر جنگ کی سی صورتحال بن چکی ہے ۔ 30 برس سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی کررہا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اور جبر کے ذریعے رٹ منوانا چاہتا ہے۔
ایک انٹرویو میں بیرسٹر سطان محمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں الیکشن قریب ہیں، اس لئے نریندر مودی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتے ہیں ،بھارت پاکستان کو معاشی اور ڈپلومیٹکلی آئیسولیٹ کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں سی پیک، ملائیشیاء، یو اے ای اور سعودی عرب سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے۔ پاکستان نے طالبان اور امریکن کی بات چیت کرانی شروع کی ہے اس وقت سے بھارت افغانستان میں اہم نہیں رہا۔ پاکستان کی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ عالمی برداری نے نہ صرف بھارت کا اصل چہرہ دیکھا ہے بلکہ وہاں کی اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی نے بھی نو وار کے نعرے لگانے شروع کردیئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری آزادی کے جذبے سے سرشار ہو کر سات لاکھ فوج کے ساتھ برسر پیکار ہیں، پلوامہ واقعے کے بعد مزید بیس ہزار فوج مقبوضہ کشمیر بھیجی گئی ہے، یعنی یہ بھارت کی آدھی فوج ہے جو اس وقت کشمیر میں لگائی ہوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے۔ پاکستان اور بھارت کو موجودہ کشیدگی کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے، اگر تنازعہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو آئندہ بھی ایسی صورتحال مزید ہوتی رہی گی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved