Feb 28, 2019 11:02 pm
views : 360
Location : Domestic Place
Lahore- Islami Jamiyat e Talaba Organizes Solidarity Rally to PAK Army
لاہور، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد
اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے
خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ شرکاء نے
اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی
جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے،
پاکستانی فوج اور یہاں کی عوام پاکستان کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے۔
ریلی میں شریک ایک طالبعلم محمد قیصر امین کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو
بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس غوری تھری ہے جس کی رینج 750 کلو میٹر ہے،
ہمیں کوئی ڈر ہوتا تو ہم جواب نہ پاتے لیکن ہم نے جواب دے کر بتادیا کہ ہم
بہادر قوم ہیں۔
ریلی میں شریک ایک طالبہ سعدیہ رشید کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد پاک فوج
کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، ہم امن پسند قوم ہیں۔ ہم جنگ نہیں چاہتے،
بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جانا چاہیے۔
ریلی میں شریک اور ایک طالبہ میمونہ ناز کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان
سے مقابلہ کرنے کی دھمکی دے کر لڑائی کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے نوجوان
طلباء وطالبات ہمیشہ اپنے ملک کے دفاع کی خاطر سرگرم عمل ہوں گے اور بھارت
کو منہ کی کھانا پڑے گی۔