جماعت
اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی
جیل چورنگی سے شروع ہو کر مزار قائد پر پہنچی۔ ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں
میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ریلی کے شرکا کی جانب سے
نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور افواج
پاکستان بھارت کی جارحیت کے مقابلے کے لیے متحد اور تیار ہیں ،بھارت نے
حملہ کیا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی اورقوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی ،
امریکہ کے کہنے پر مذاکرات کرنے یا بھارتی پائیلٹ کو واپس کرنے سے کچھ
حاصل نہیں ہوسکے گا کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ، بھارت
کشمیر کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دے گا ،ایسا نہ ہو کہ میدانوں میں جیتی
ہوئی جنگ ہم ایوانوں میں ہار جائیں، جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے لیس ہوکر
ہی کشمیر آزاد کرایا جاسکتا ہے ، افواج پاکستان کا موٹو بھی ایمان ، تقویٰ
اور جہاد فی سبیل اللہ ہے ،سافٹ امیج کے نام پر اسے دور نہیں کیا جاسکتا ۔
حافظ نعیم الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر بھر میں رضاکاروں کی رجسٹریشن کے لیے کیمپ لگائے جارہے ہیں ، وطن عزیز
کی حفاظت کے لیے سب کومل کر جدوجہد کرنی ہوگی ،اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے
نوجوان حسن محمود صدیقی کی طرح اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں
۔