Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2019 03:24 pm views : 332

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Nawaz Sharif Request Bail to Supreme Court
  • Urdu

اسلام آباد،نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں دی گئی سزا کی معطلی اور ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور العزیزیہ ریفرنس میں دی گئی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔
درخواست میں وفاق، نیب، جج احتساب عدالت اور سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل میں قید نواز شریف کو سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے ذریعے نوازشریف کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے، انھیں انجائنا، دل، شوگر، ہائپر ٹینشن اور گردوں کے امراض لاحق ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی انجیو گرافی بھی ہونا لازمی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے اپنے اختیار کے استعمال میں غلطی کی اور سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرامیٹر کا غلط اطلاق کیا۔ ہائیکورٹ نے ضمانت کے اصولوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا اور فرض کرلیا کہ نواز شریف کو ہسپتال میں علاج کی تمام سہولیات میسر ہیں حالانکہ نواز شریف کو جو علاج درکار ہے وہ ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے کیونکہ اگر علاج نہ ہوا تو ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved